اردو زبان کے مشہور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی 70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
منٹو کے یوم وفات پرادبی حلقوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا


لاہور: اردوزبان کے مشور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی70ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
سعادت حسن منٹو نے 11 مئی 1912ء کو برطانوی پنجاب کے ضلع لدھیانہ کے قصبے سمرالہ میں پیدا ہوئے،انہوںنے ابتدائی تعلیم امرتسر سے حاصل کی اور بعد میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں وقت گزارا، مگر تعلیم مکمل نہ کرسکے اور واپس امرتسر آگئے۔
منٹو کو بچپن سے ہی لکھنے لکھانے کا شوق تھا،انہوں نے ادب، فلم اور صحافت میں نام کمایا۔ ابتدا میں انھوں نے لاہور کے رسالوں میں کام کیا۔ پھر آل انڈیا ریڈیو دہلی سے وابستہ ہوگئے جہاں انہوں نے ڈرامے اور فیچر لکھے۔ بعدازاں بمبئی منتقل ہوگئے،قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے اور باقی زندگی یہی گزاری۔
منٹو کا نام ذہن میں آتے ہی ان کے کئی شاہکار افسانوں کے شاہکار کردار نگاہوں کے سامنے رقص کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔منٹو نے سماجی حقیقت نگاری کو جس جارحانہ اور سفاکانہ طریقے سے اپنے افسانوں میں آشکار کیا ہے، اس کی مثال اُردو کے افسانوی ادب میں ملنا مشکل ہے۔
انسان اور انسانی صورتحال منٹو کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔انہوں نے جس طرح منافقت اور دوغلے پن کی چادر میں لپٹے ہوئے معاشرے کو بغیر کوئی رعایت دیئے بے نقاب کیا ہے یہ صرف انہی کا خاصہ ہے، جو کہ شاید کوئی دوسرا افسانہ نگار اس طرح سے نہ کر پاتا۔
آج 18 جنور ی سعادت حسن منٹو کے یوم وفات پرادبی حلقوں کی جانب سے لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں ادبی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں سعادت حسن منٹو کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
سعادت حسن منٹو صاحب اسلوب نثر نگار تھے جن کے افسانے،مضامین اور خاکے اردو ادب کا ایک گرانقدر سرمایہ ہیں۔
ان کے مقبول ترین افسانوں،خاکوں اور ڈراموں میں ٹوبہ ٹیک سنگھ،آتش پارے،دھن،لذت سنگ،سیاہ حاشیے،برقعے،ٹھنڈا گوشت اور دھواںقابل ذکر ہیں۔
اردو زبان کے مشہور افسانہ نگارسعادت حسن منٹو 18جنوری1955 کو 42برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
ھکومت پاکستان نےسعادت حسن منٹو کی 50 ویں برسی پر 5 روپے مالیت کا یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا تھا، منٹو نے منفرد موضوعات پر قلم اٹھا کر نہ صرف اپنے عہد میں ہلچل مچائی بلکہ اردو ادب کیلئے ایک انمول خزانہ بھی چھوڑ گئے۔

گریٹر اسرائیل کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے ، امیر قطر
- 11 hours ago

امریکا ، چین مذاکرات میں پیشرفت ، ٹک ٹاک سمیت متعدد تجارتی معاملات پر آمادگی
- 9 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ اجلاس سے خطاب: اسرائیل کو جنگی جرائم پر ہر حال میں جواب دہ ہونا ہوگا
- 10 hours ago

لندن: ٹرمپ کے دوسرے اسٹیٹ وزٹ کے دوران ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی معاہدوں کا اعلان متوقع
- 10 hours ago

ایشیا کپ: سری لنکا کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 12 hours ago

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات، تعلقات میں بہتری کی امید
- 11 hours ago

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 6 hours ago

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 8 hours ago

قادرپور گیس فیلڈ کے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
- 12 hours ago

یہودی ہونے کے ناطے فلسطین کے حق میں بولنا میری ذمہ داری ہے ، ہنا آئنبنڈر
- 12 hours ago

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس: اسرائیلی حملے کی مذمت، معاملہ عالمی عدالت میں لے جانے کی تجویز
- 11 hours ago