امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے 19 جنوری کو امریکا میں اپنی ایپ کو شٹ ڈاؤن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں


واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک لگائی جانے والی پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے متفقہ فیصلے میں ججز نے کہا ہے کہ کانگریس کی جانب سے پچھلے سال ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ آزادیِ اظہارِ رائے سے متعلق امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔
دورانِ سماعت امریکی وزارتِ انصاف کی جانب سےکہا گیا کہ ٹک ٹاک پر چینی حکومت کا کنٹرول امریکا کے لیے خطرہ ہے۔
خیال رہے کہ امریکا میںٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد 17 کروڑ سے زائد ہے ،ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر اس پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہوگا۔
دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ نے 19 جنوری کو امریکا میں اپنی ایپ کو شٹ ڈاؤن کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی گانگریس کی جانب سے پاس کردہ قانون کے تحت اگر ٹک ٹاک کی جانب سے اس کے امریکا میں آپریشنز کو 19 جنوری تک فروخت نہیں کیا جاتا تو اس پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
اس قانون کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ وقت میں امریکا میں اپنے اثاثے فروخت کردے، ورنہ ایپ پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن جاتے جاتے ٹک ٹاک کو اتوار تک جاری ڈیڈلائن سے قبل بچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کریں گے جبکہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی مخالفت کی ہے اور وہ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد نو منتخب صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ متوقع تھا اور ہر کسی کو اس کا احترام کرنا چاہیے اور ٹک ٹاک کے حوالے سے میرا فیصلہ زیادہ دور نہیں ہوگا لیکن مجھے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وقت درکار ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ٹک ٹاک سمیت دیگر تنازعات پر بات ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 2 گھنٹے قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 23 منٹ قبل

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 29 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 2 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 26 منٹ قبل