بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ کے ساتھ مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے گئے، انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی،عظمی بخاری


لاہور: صوبائی وزیربرائے اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ ملکر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کالاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل 190 ملین کیس میں بانی کو چوری کرنے پر سزا ہوئی تب سے پی ٹی آئی والوں کا رونا دھونا جاری ہے،انہوں نے کہا کہ برطانوی ایجنسی این سی اے نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا آپ کے پیسے واپس بھیجنے ہیں، حکومتی اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرانے کے بجائے سپریم کورٹ کےاکاؤنٹ میں منتقل کرائے گئے، انہوں نے پیسوں کی بندر بانٹ کی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کیس میں ملزمان کو بیان ریکارڈ کرنے کے 15 مواقع دیئے گئے، انہوں نے کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے،علیمہ خان کا بیان تھا کہ ہم خود چاہتے ہیں کیس کا فیصلہ آئے، کیس میں جرح مکمل کرنے کیلئے 35 سماعتیں ہوئیں، شہزاد اکبر کیس کا مرکزی کردار تھے ،انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر کو باعزت طریقے سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد شہزاد اکبر کو باہر جانے کی اجازت دینے پر سوال اٹھتا ہے، عمر ایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہے تو حسن نواز سے پوچھیں، این سی اے نے حسن اور حسین نواز کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے بعد کلیئر قرار دیا۔
انہوں نے شیخ وقاص اکرم کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وقاص اکرم بار بار بند لفافے کی بات کرتے ہیں وہ کھول کر دیکھ لیں، وقاص اکرم کی بات مضحکہ خیز ہے،بند لفافہ تب کھولنا چاہیے تھا جب آپکی کابینہ میں لایا گیا تھا،ان لوگوں کیلئے ڈوب مرنے کا مقام ہے جو بانی پی ٹی آئی کو سیاست میں لائے۔
انہوں پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیسے شخص کیلئے صادق و امین جیسا پاک لفظ استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مکافات عمل اسی چیز کا نام جو اب ان کے ساتھ ہورہا ہے،یہ اعلیٰ عدالتوں کے ترجمان بنتے ہیں،یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اعلیٰ عدالتوں سے ان کو ریلیف ملے گا،ان کو یہ سب کون بتا رہا ہے اس چیز پر مجھے تشویش ہے،اعلیٰ عدالتوں کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔
پریس کانفرنس میں ان کامزید کہنا تھا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ نے پاکستان کے کروڑوں روپے ضائع کیے، ان کے ایسٹ ریکوری یونٹ نے ان کو کلین چٹ دی،انہوں نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتے ہوئے ٹرسٹی کیسے ہوسکتے ہیں؟،بانی پی ٹی آئی ملک بھر میں یونیورسٹیاں بنوا سکتے تھے،صرف القادریونیورسٹی کو بنوا کر فائدہ لینے کی کوشش کی گئی،انٹرنیشنل میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ قرار دے رہا ہے۔

پاکستان اور بھارت سیز فائرمعاہدے پر تیار ہو گئے ،ڈونلڈ ٹرمپ
- 4 hours ago

رافیل طیاروں کی تباہی پر مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات
- 4 hours ago

اللّہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ،نواز شریف
- 2 hours ago

سیز فائر:پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال
- 3 hours ago

پاکستان نے اپنی سرحدوں کی بھرپور حفاظت کی ، اسحاق ڈار کی پاک بھارت جنگ بندی کی تصدیق
- 3 hours ago

ہالی ووڈ فلم "مشن ایمپاسیبل دی فائنل ریکنگ" میں ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ لاریب عطا کی خدمات پیش
- an hour ago

جنگ بندی معاہدےکے بعد پی ایس ایل کی بحالی پر غور، فرنچائزز کو تیار رہنے کی ہدایت
- 2 hours ago

بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کوئی کسر نہیں چھوڑے گا،رانا ثناء اللہ
- 5 hours ago
بھارت اور پاکستان کی حکومتیں فوری جنگ بندی پر متفق ، امریکی وزیر خارجہ کی تصدیق
- 3 hours ago

بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر اتفاق،بھارتی وزیر خارجہ
- 3 hours ago

190 ملین پاؤنڈ کیس :بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست مسترد
- 5 hours ago

وزیر اعلی علی امین کابھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کےلیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 4 hours ago