Advertisement
پاکستان

 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Jan 19th 2025, 9:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی

 امریکی صدر جوبائیڈن نےسزایافتہ 5 افراد کو معافی دےدی ہے۔

وائٹ ہائوس اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر نے سزایافتہ 2افراد کی سزاؤں میں تبدیلی بھی کردی،اعلامیہ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا نام شامل نہیں،انہوں نے صدربائیڈن سے عام معافی کی اپیل کی تھی۔  امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تاریخ میں دوسرے صدر کے مقابلے میں زیادہ انفرادی معافیاں اور سزا کی کمی کی،پرامید ہوں جن لوگوں کو معافی ملی ہے وہ معاشرے کیلئے اب بہترین کام کریں گے۔

یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement