Advertisement
علاقائی

کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

اس اقدام کا مقصد خصوصی نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Jan 19th 2025, 9:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم

سپیشل کمیونی کیشنز آرگنائزیشن نے آزاد کشمیر میں خصوصی افراد کیلئے پہلا فری لانسنگ مرکز قائم کیا ہے۔

اس فری لانسنگ مرکز کی افتتاحی تقریب نوبل فاؤنڈیشن مظفرآباد میں ہوئی جہاں ایس سی او کے ڈائریکٹرجنرل میجرجنرل عمر احمد شاہ نے اس مرکز کا افتتاح کیا۔

اس اقدام کا مقصد خصوصی نوجوانوں کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

میجر جنرل عمر احمد شاہ نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ قدرت نے خصوصی افراد کو مختلف منفرد صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ان کی خدمت کرنا ایک بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فری لانسنگ کا یہ مرکز آئی ٹی کی دنیامیں ایک انقلابی قدم ہے جو خصوصی افراد کودنیا بھر میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement