محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کو شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر اور گر دو نواح میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہا ڑوں پرہلکی برف باری کی توقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (کل )منگل کو شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔
پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔سب سے ذیادہ بارش بلوچستان میں قلات 02، گوادر ، کوئٹہ01،گلگت بلتستان میں بگروٹ 08، بونجی 03، گلگت، استور 01، خیبر پختونحوا میں پٹن07، کالام، بالاکوٹ06،بنوں، چترال ، 05،مالم جبہ 04، سیدو شریف، کا کول، دیر(زیریں ، بالا ئی) 02، میر خانی 01،کشمیر میں مظفر آباد (سٹی 07 ، ایئر پورٹ 05 )، گڑھی دوپٹہ 02 اور راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا تاہم بلوچستان ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برف باری ہوئی۔
اس دوران بگروٹ 07 ،کالام03،مالم جبہ 02انچ اور استور ، زیارت میں ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی۔پیر کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 08،گوپس منفی06، سکردو، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، پاراچنار منفی 04 اور سر ی نگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، ناران، کاغان،چترال، دیر، سوات، کوہستان ،شانگلہ اورگلگت بلتستان میں برف باری کے باعث سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 2 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم’’ ویلکم ٹو پنجاب‘‘ کی شوٹنگ جاری،موسیقار ذوالفقار عطرے کا آخری گانا بھی شامل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 3 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 3 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 3 گھنٹے قبل

دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے،شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ وینا ملک کی سالگرہ کی تقریب پرچاہت فتح علی خان کا رقص توجہ کا مرکز بن گیا
- 6 گھنٹے قبل

چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 34 منٹ قبل