بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی وارننگ
محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں ایک ہفتے تک پارہ سنگل ڈیجٹ میں رہے گا


وزیرستان اور غذر میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، سکردو میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید برفباری اور سیلاب کی نئی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ کراچی میں بائیس جنوری سے سردی میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں محکمہ موسمیات کے مطابق ایک ہفتے تک پارہ سنگل ڈیجٹ میں رہے گا۔
آزاد کشمیر کے شہر باغ میں بارش اور برف باری سے سردی مزید بڑھ گئی، جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوگئے اور گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر ہے۔شدید برفباری کے باعث آزاد کشمیر کے علاقے تاؤ بٹ اور ہلمت کا زمینی رابطہ دیگرعلاقوں سے کٹ گیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے علاقوں انگوراڈہ اور شکئی میں بھی برفباری ہوئی۔
شوگران میں بھی وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برف کے گالوں نے شوگران کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ونٹر سیزن میں سیاح چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے شوگران جاسکیں گے۔
بلوچستان کے مشرقی اضلاع میں بھی برف باری ہوئی ہے جبکہ ان علاقوں سے چلنے والی سرد ہوائیں اب کراچی کا رخ کررہی ہیں۔ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی لہہ میں منفی آٹھ ڈگری ریکارڈ کی گئی، گوپس میں پارہ منفی چھ ، سکردو اور مالم جبہ میں منفی پانچ تک گرگیا۔ بگروٹ اور پاراچنار میں منفی چار، استور میں منفی دو اور ہنزہ میں منفی ایک ڈگری پر آگیا۔ اس کے علاوہ دیر میں ایک ، پشاور میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، اسلام آباد میں چار اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago






