انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 11 فروری تک مہلت دے دی
دوران سماعت وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں


اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف کوانٹراپارٹی انتخابات کیس کے معاملے میں 11 فروری تک مہلت دے دی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پانچ درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے۔
جس پر چئیر مین پی ٹی آئی بیرسڑ گوہر علی خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے۔
دوران سماعت وکیل اکبر ایس بابر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس منجمد کئے جائیں۔
بعد ازاں ا لیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- a day ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- a day ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 21 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- a day ago

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 20 hours ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- 21 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 20 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- a day ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- 21 hours ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- a day ago