لاہور : رواں مالی سال کے337ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ سے 300ارب خرچ کیے جاچکے ہیں۔ جون کے ماہ میں جاری کیے گئے 100فیصد فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جاری ترقیاتی سکیموں کے لیے مختص فنڈز فنڈز آ ئند ہ دو دن میں جاری کر دئیے جائیں گے جو ترقیاتی سکیموں کے بروقت آغاز اور تکمیل کو یقینی بنائیں گے۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور قدرپیمائی کے لیے موثر میکانزم وضع کیا جا رہا ہے۔ قدر پیمائی کے نظام میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی کی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کی کامیابی کے لیے ڈسٹرکٹ کمشنرز کو متحرک کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری پنجاب کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے سربراہان ماہانہ بنیادوں پر منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے تاکہ درپیش مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت نے آ ج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ محکمہ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے مالی سال 2021-22کے ترقیاتی پروگرام پر تیز رفتار اور موثر عمل درآمد کے لیے مجوزہ پلان میں ہر مرحلہ کے لیے ٹائم لائن کا تعین کر دیا گیا ہے تمام متعلقہ ادارے ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ منصوبہ جات کی نگرانی اور قدرپیمائی کے لیے جامع پالیسی ترتیب دی گئی ہے جو کابینہ سے منظوری کے بعد جلد متعارف کروادی جائے گی۔ سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو
اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عمران سکندر نے اجلاس کو سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان پر تفصیلی بریفنگ کے دوران مجوزہ ٹائم لائنز اور مانیٹرنگ اور ایویلیوایشن سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔
چیف سیکریٹری پنجاب نے ترقیاتی کاموں کے لیے معیاری کنٹریکٹرز کے انتخاب کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محکموں کو ہدایت کی کہ فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کے آ غاز کو یقینی سیکرٹری فنانس نے اجلاس کو بتایا کہ ترقیاتی سکیموں کے لیے 100فیصد فنڈز کے اجراء کے ساتھ ایم آ ر ایس ریٹس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے تحت کنسلٹنس کی پری کوالیفیکشن کا آ غاز کیا جا چکا ہے۔ مالی سال کے پہلے عشرے میں پری کوالیفیکشن کی فہرست کا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 18 minutes ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 26 minutes ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 5 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 24 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago








