گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
صوبائی حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئےترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا

.jpg&w=3840&q=75)
پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے کی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پرگورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے عائد کیے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے بل کی منظوری دے دی ہے جس کہ تحت خیبرپختونخوا میں گورنر کی بجائے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جامعات کا چانسلر بنا دیا گیا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل صوبائی اسمبلی نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم جس پر گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔
تاہم صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ پر گورنر کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کے پی یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ کا گزٹڈ اعلامیہ جاری کردیا۔
گزٹڈ اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ سرکاری جامعات کے چانسلر بن گئے ہیں۔
منظور کر دہ ترمیمی بل کے تحت اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اکیڈیمک سرچ کمیٹی کی تجویز کردہ تین ناموں میں سے کسی ایک کو وائس چانسلر مقرر کریں۔
بل کے تحت وائس چانسلر کی تقرری کا دورانیہ چار سال مقرر کیا گیا ہے تاہم اگر کارکردگی غیر تسلی بخش ہو تو یہ مدت کسی بھی ختم بھی کی جا سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 16 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 15 گھنٹے قبل





