روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں جبکہ چین کے صدر سے بھی کہا ہے کہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کو یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔پیوٹن مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کروں۔
ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین کو یوکرین پر زیادہ اخراجات کرنے چاہئیں ،چین کے صدر سے بھی کہا ہے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔
امریکی صدر نے کہا کہ چین پر یکم فروری سے 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا سوچ رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹرمپ نے 500 ارب ڈالر کے اسٹارگیٹ اےآئی پروجیکٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اوپن اےآئی، سافٹ بینک، اوریکل اےآئی میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی،اس سے ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کے ٹک ٹاک خریدنےکےلیے میں تیار ہوں، ٹک ٹاک کے مالکان سے میری ملاقات ہوئی ہے، سوچ رہاہوں کسی سے کہہ دوں کہ ٹک ٹاک خریدے اور نصف امریکا کو دے۔
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 24 minutes ago
پی ٹی آئی کےتحریری مطالبات پر 7 روز میں تفصیلی جواب دیں گے، عرفان صدیقی
- 16 hours ago
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے، اعلامیہ جاری
- 16 hours ago
گورنر کے اعتراضات مسترد،خیبرپختونخوا حکومت نے یونیورسٹیز ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا
- 17 hours ago
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 2 hours ago
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 2 hours ago
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 2 hours ago
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 12 minutes ago
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- an hour ago
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- an hour ago
سعودی شہزادہ عبدالعزيز بن مشعل انتقال کرگئے
- 17 hours ago
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 2 hours ago