محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے


ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ہے، شوگران، باغ اور وادی سوات سمیت بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی، جس سے سردی بڑھ گئی جبکہ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔
بلوچستان سے لے کر خیبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے، حالیہ بارش اور برف باری کے بعد مختلف اضلاع میں معاملات زندگی محدود ہوگئے ہیں۔ باغ شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا، گنگا چوٹی لسڈنہ، حاجی پیر تولی پیربھیڈی میں بھی برف باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
شوگران میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا، برف کے گالوں نے شوگران کے حسن میں مزید اضافہ کردیا۔ وادی سوات کے میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، بالائی مقامات کالام، مالم جبہ اور مہوڈنڈ میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ شدید برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
شمالی بلوچستان میں 3 روز سے جاری ہلکی بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم چکا ہے جبکہ کوئٹہ،زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں کڑاکے کی سردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج بھی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مغربی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔
کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ چارسدہ ، مردان اور صوابی میں دھند چھائی رہے گی۔
گزشتہ روز چترال ، سوات ، کاکول ، دورش ، دیر میں بارش ہوئی، کالام میں 20، مالم جبہ اور پٹن میں 12، چترال اور دیر میں 9، تیمرگرہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کالام میں 9 انچ ، مالم جبہ میں 7 انچ برف باری ہوئی،
پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں منفی 5 ، پاراچنار میں منفی 4 ، کالم میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- ایک گھنٹہ قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 3 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 21 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل






