Advertisement
پاکستان

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز،پہلی پرواز مسقط روانہ

قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے 39 مسافروں کو لے کر مسقط کے لیے روانہ ہوئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جنوری 24 2025، 8:02 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا  آغاز،پہلی پرواز مسقط  روانہ

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا بھی آغاز ہو گیا ، ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائنز (پی آی اے) کی پہلی پرواز مسقط کے لیے روانہ ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آج سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا بھی آغاز ہو گیا۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 197 صبح 9:41 بجے 39 مسافروں کو لے کر مسقط کے لیے روانہ ہوئی، مسقط سے یہی اے ٹی آر طیارہ پرواز پی کے 198 کے طور پر دوپہر کو گوادر آئے گا۔

ترجمان کے مطابق گوادرایئرپورٹ پر پی آئی اے کے مقامی حکام نے مسافروں کو رخصت کیا، پی آئی اے ابتدائی طور پر مسقط کے لئے ھفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی، پی آئی اے فضائی آپریشن فعال کرنے کے لیے متحرک ہے۔

گوادر ائیرپورٹ کے لیے فی الحال قومی ائیر لائن کی پروازیں ہی چلائی جا رہی ہیں، اس ائیرپورٹ پر ائیر بس اور بوئنگ طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں لیکن ائیر لائن ذرائع کے مطابق اس روٹ پر فی الحال مسافر کم ہونے کی وجہ سے قومی ائیر لائن گوادر کیلئے اے ٹی ار طیارہ استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کیا تھا اور اسلام آباد سے گوادر ائیرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا تھا۔

Advertisement