Advertisement

جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 3 گنا اضافہ ریکارڈ

ماہرین نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ حمل ٹھہرنے کی صورت میں خواتین میں جڑواں بچوں کا امکان بھی بڑھتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Jan 24th 2025, 8:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 3 گنا اضافہ  ریکارڈ

ریسرچ ماہرین صحت کہتے ہیں کہ حیران کن طور پر موجودہ عہد میں ماضی کے کسی بھی دور کے مقابلے میں جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 3 گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس کی متعدد وجوہات ہیں مثال کے طور پر سماجی عناصر جیسے زیادہ عمر میں خواتین کا حاملہ ہونا اور بانجھ پن سے بچنے کے لیے کرائے جانے والے علاج کی شرح بڑھنے جیسے عناصر بنیادی ہیں۔

عالمی سطح پر بچوں کی پیدائش کی شرح میں کمی آئی ہے یامختلف ممالک میں تو یہ کافی سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ایسا تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہےاورتحقیقی رپورٹس میں مسلسل پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح میں اضافہ برقرار رہے گا۔

ماہرین نے بتایا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ حمل ٹھہرنے کی صورت میں خواتین میں جڑواں بچوں کا امکان بھی بڑھتا ہے کیونکہ ہارمونز میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں آتی ہیں۔

اگرچہ انسانوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش زیادہ عام نہیں مگر ہر 60 میں سے ایک حمل کے دوران ایسا ہوتا ہے۔

 

Advertisement