نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے


لاس اینجلس:سال 2025ء کیلئے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا،جس میں ہسپانوی تھرلر فلم "ایمیلیا پیریز" 13 نامزدگیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔
جبکہ فلم ’’The Brutalist‘‘ اور’’Wicked‘‘نے 10،10 نامزدگیاں حاصل کیں،تینوں فلمیں آسکرز ایوارڈ میں بہترین فلم کا ٹائٹل جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گی۔
نامزد فلموں میں بھارتی دارالحکومت دہلی میں فلمائی گئی شارٹ فلم ’انوجا‘ بھی شامل ہے، یہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر پہلی فلم ہے۔
97 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 2 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گی، لاس اینجلس میں آگ لگنے کی وجہ سے آسکر ایوارڈ زکی تاریخ کو تبدیل کیا گیا۔
بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے 'Emilia Perez' کی اسٹار کارلا سوفیا کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ اداکارہ ڈیمی مور نے 4 دہائیوں کے کیریئر میں پہلی بار آسکر نامزدگی حاصل کی۔
جبکہ آسکرز کیلئے نامزد بہترین اداکار ایڈرین بروڈی ،رالف فینیز، گائے پیئرس ، ایریانا گرانڈے، زوئی سلیڈانا جیتنے کیلئے پر اُمید ہیں۔
خیال رہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے نامزدگیوں کو 2 بار ملتوی کیا گیا تھا۔
لاس اینجلس میں جنگلات کی آگ سے 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آسکر ایوارڈ کا آغاز 1929ءمیں ہوا تھاجب ہالی وُڈ کے روز ویلٹ ہوٹل میں محدود پیمانے پر ایوارڈ تقسیم کئے گئے تھے اورشُرکاءکی تعداد صرف 270 تھی ،اس موقع پرصرف 15 ایوارڈ تقسیم ہوئے تھے اورایوارڈ تقریب صرف 15 منٹ جاری رہی تھی۔

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 3 hours ago

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 35 minutes ago

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago

پشاور ہائیکورٹ: نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- 5 hours ago
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
- 4 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 hours ago

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- an hour ago