Advertisement
پاکستان

جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو ہمارے تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے ، ہمارے چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور چین کے ساتھ اقتصادی ، تجارتی اور سیاسی تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 2nd 2021, 2:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا چینی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہناتھاکہ میں اگلے ہفتے گوادر جارہا ہوں ، ہم پاکستان اور چین کے میڈیا کے درمیان تعلقات کے خواہاں ہیں ۔ پاکستان میں چینی صدر کو جدید دور کا بہترین سیاست دان کہا جاتا ہے ۔ آج کی ملاقات کا مقصد میڈیا تعلقات کو بہتر کرنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ویکسین سے متعلق اہم خبر

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے چند سالوں میں ستر کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالا ہے ۔ میڈیا اور  ثقافتی تعلقات اتنے قریبی نہیں ہیں جتنے سیاسی تعلقات ہیں ۔ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثر ہیں ۔ سی پیک منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایف بی آر نے ٹیکس وصولی سالانہ ہدف حاصل کرلیا

وزیراعظم کا کہناتھاکہ شعبہ زراعت میں چین کے طریقہ کار سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ ہم چین سے سیکھ کر زراعت کو بڑھا سکتے ہیں ۔  سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ میں ایک اہم منصوبہ ہے ۔ سپیشل اکنامک زونز میں چین کو لانا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : کپل شرما نے اپنے شو کا معاوضہ بڑھا دیا

چین نے غربت کے خاتمے کا جو اعلان کیا ہے وہ شاندار ہے ۔ اگلے ہفتے گوادر کا دورہ کروں گا ۔ میں وہاں چینی کارکنوں سے ملوں گا۔ سی پی سی ایک منفرد ماڈل ہے ۔  سی پیک کا اگلا مرحلہ پاکستان کے لیے بڑا فائدہ مند ہے ۔

Advertisement
لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

لاہورٹیسٹ:دوسرے روز کے اختتام تک جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 216 رنزبنالیے

  • 3 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط، سہیل آفریدی سے حلف لینے کی اپیل

  • 3 گھنٹے قبل
غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

غزہ امن معاہدہ مشرقِ وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب

  • 3 گھنٹے قبل
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ

  • ایک گھنٹہ قبل
جنوبی افریقہ میں المناک  بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی

  • ایک گھنٹہ قبل
سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے  ، عظمیٰ بخاری

سابق وزیراعلیٰ سیاسی نہیں، گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گئے ، عظمیٰ بخاری

  • 3 گھنٹے قبل
نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو  دینے کا اعلان

نوبیل انعام برائے معاشیات 2025: تین ماہرین کو دینے کا اعلان

  • 3 گھنٹے قبل
برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں  انتقال کرگئے

برمنگھم :سابق ٹیسٹ کرکٹر 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

  • 5 گھنٹے قبل
سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

سام سنگ نے نیا اسمارٹ فون گلیکسی ایم 17 متعارف کرا دیا،قیمت کیا ہو گی؟

  • 2 گھنٹے قبل
مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں

  • ایک منٹ قبل
پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

وزیرِاعظم کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کاغزہ میں جنگ بندی پر اظہار اطمینان

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement