سعودی وزارت خارجہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا


سوڈان کے شہر الفاشر میں سعودی تدریسی مادرنی اسپتال پر ہونے والے ڈرون حملے میں 70 افراد مارے گئے۔
عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم گیبریسوس نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے کو سوڈانی فوج کے مخالف گروپ، ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے مبینہ طور پر انجام دیا، جو حالیہ دنوں میں سوڈانی فوج کے خلاف میدان جنگ میں مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔
عالمی سطح پر اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اسے ”بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی“ قرار دیا ہے۔
اس دوران، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ الفاشر میں سعودی اسپتال پر ہونے والے اس افسوسناک حملے میں 19 افراد زخمی جبکہ 70 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ حملے کے وقت اسپتال میں مریضوں کا ہجوم تھا، جو علاج حاصل کر رہے تھے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا کہ ’ہم سوڈان میں صحت کے مراکز پر حملوں کا سلسلہ رکوانے کی اپیل کرتے ہیں اور اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مراکز کی مکمل بحالی کی اجازت دی جائے۔ سوڈانی عوام کو امن کی ضرورت ہے، کیونکہ امن ہی سب سے بہترین علاج ہے۔
خیال رہے کہ امریکی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے باوجود سوڈان کی خانہ جنگی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- an hour ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 4 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 4 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 4 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 21 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago





