برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی،یوکے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا
دورے میں ہوا بازی کے حفاظتی اقدامات اوردستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا


کراچی:برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے حفاظتی اقدامات اوردستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کے سلسلے میں کراچی پہنچ گئی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔
برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی سات رکنی ٹیم ستائیس جنوری سے چھ فروری تک پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنسنگ،ایئروردینیس اورفلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگرشعبہ جات کا سیفٹی آڈٹ کرے گی۔
بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پی آئی اےکا دورہ کرے گا،گزشتہ مہینوں کے دوران سی اے اے حکام برطانیہ کے حکام کے ساتھ سلسلہ وار تکنیکی ملاقاتوں میں مصروف رہے ہیں، برطانوی دورے کے مثبت نتائج کے بارے میں پر امید ہیں۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 27 جنوری تا 6 فروری برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر تمام پاکستانی ایئرلائنز پر2020 سے لگی پابندی ختم ہونے کا امکان ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن کے حکام نے برطانوی ٹیم کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی ہے،۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن حکام نے ملازمین کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستانی ایئر لائنز کو مارچ میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 7 گھنٹے قبل

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 8 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 12 گھنٹے قبل

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 12 گھنٹے قبل
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 7 گھنٹے قبل

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 11 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 11 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل