چیمپئنز ٹرافی ،گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہو گی
جنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے،جبکہ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سےدستیاب ہوں گی


لاہور:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کےلیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کل 28 جنوری سے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ میںجنرل اسٹینڈزکے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار روپے رکھی گئی ہے،جبکہ پریمیئم سیٹس مختلف کیٹگریز میں 1500 روپے سےدستیاب ہوں گی۔
جبکہ ایونٹ کے دبئی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کے حوالے سے جلدہی آئی سی سی آگاہ کرےگا،
جبکہ ایونٹ کےفائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہونگے۔
خیال رہے ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ ہائیبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں کھیلا جائے گا۔
اگر بھارت ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچتا ہے تو فائنل دبئی میں کھیلا جائے گا، بھارت کے فائنل میں نہ پہنچنے کی صورت میں فائنل پاکستان میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شائقین کو بہترین کرکٹ کے ناقابل فراموش لمحات فراہم کرے گی، نئے اپ گریڈ سٹیڈیمز میں شائقین کھیل کے خوبصورت لمحات سے پوری طرح لطف اندوز ہوسکیں گے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ والدین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کھیل سے روشناس کرائیں اور اس کھیل سے ان کی محبت میں اضافہ ہو۔

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- a day ago

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 2 hours ago

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- a day ago

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- a day ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- a day ago

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- 21 hours ago

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 3 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- a day ago
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 24 minutes ago
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 2 hours ago

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago









