ویب سریز کو فروری میں یوٹیوب چینل ’Iwishventures‘ پر ریلیز کیا جائے گا


پاکستان کے عالمی ایوارڈ یافتہ نوجوان ہدایتکار معیز عباس کی کامیڈی تھرل ویب سیریز ’فروٹ چارٹ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
8 قسطوں پر مشتمل اس ویب سیریز کی کہانی مشہور رائٹر اور ہیومن ایکٹیوسٹ تنزیلا خان نے تحریر کی ہے، جو خود اس میں ’شبانہ‘ نامی لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس میں پاکستان شوبز کے معروف اداکار فواد جلال، نادیہ افغان اور تمکنت منصور اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے گے۔
View this post on Instagram
’فروٹ چارٹ‘ کی کہانی ایک باہمت اور تعلیم یافتہ لڑکی شبانہ کے گرد گھومتی ہے، جو وہیل چیئر پر ہے اور معذوری کے باوجود زندگی میں درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔اس ویب سیریز میں معذوری سے جڑے سماجی تصورات اور تعصبات کو اجاگر کیا گیا ہے جس کو کامیڈی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
کامیڈی سے بھرپور یہ منفرد کہانی ناظرین کو لطف اندوز کرنے کے ساتھ ساتھ ایک معذور لڑکی کیلئے روزگار، محبت، دوستی کی ضرورت و اہمیت اور ایک عورت کو معاشرے میں پیش آنے والے مسائل جیسے موضوعات پر روشنی ڈالے گی۔
یاد رہے کہ ’فروٹ چارٹ‘ پہلے ایک مختصر فلم کی شکل میں پیش کی گئی تھی، جس نے مسلم انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (یو کے)، ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، اور روس سے ’بہترین مختصر فلم‘ کے ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔
اس ویب سریز کو فروری میں یوٹیوب چینل ’Iwishventures‘ پر ریلیز کیا جائے گا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 16 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 14 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 10 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago









