امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں دیکھنے کا عجیب و غریب ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا


دنیا میں آئے روز نت نئے ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں،آج ہم آپ کو ایک شخص کے بنائے گئے ایسے عجیب وغریب عالمی ریکارڈ کے بارے میںبتاتے ہیں جس کو توڑنا ناممکن ہے۔
فلمیں دیکھنے کے شوقین امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں دیکھنے کا عجیب و غریب ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی شہری زیک سووپ نے جولائی 2022ء سے جولائی 2023ء تک سنیما میں 777 فلمیں دیکھیں،۔
زیک نے یہ منفرد ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ریگل نامی سنیما گھر کی سبسکرپشن لی جو کہ اسے 22 ڈالر ماہانہ پڑتی تھی،جہاں روزانہ تقریباً 3 فلمیں دیکھتا تھا۔
زیک روزانہ صبح پونے 7 سے دوپہر پونے 2 بجے تک کام کرتا تھا اور اس کے بعد سنیما گھر جاتا تھا تاکہ اپنے مشن کو مکمل کر سکے۔
اس سے پہلے ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ فرانس کے شہری ونسنٹ کرون کے پاس تھا، ونسنٹ نے سال 2018ء میں 715 فلمیں دیکھنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
خیال رہے کہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے تمام فلموں کو شروع سے آخر تک دیکھنا لازمی تھا اور یہ شرط بھی تھی کہ فلم دیکھنے کے دوران دوسری کیس سرگرمی میں حصہ نہ لیا جائے، اس لیے زیک نہ تو سو سکتا تھا نہ ہی فون استعمال کرسکتا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago









