Advertisement
پاکستان

صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 1st 2025, 2:33 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: صدر پاکستان آصف علی زرداری چار روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اپنے دورہ چین میں اہم ملاقاتیں کریں گے، 
 آصف علی زرداری کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی طے ہے، وہ 5 سے 8 فروری تک چین میں رہیں گے۔
 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں شرکت کریں گے، 
صدر مملکت کے ہمراہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ہوں گے۔

Advertisement