پنجاب کےمیدانی علاقوں میں دھند اور سر د ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافع متوقع ہے،محکمہ موسمیات


لاہور:محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ،جبکہ پنجاب کے اکثر میدانی علاقوں میں دھند اور سر د ہواؤں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافع متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اورگرد و نواح میں بارش کا امکان ہے،مری، گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سند ھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں برفباری کی توقع ہے۔ شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے،جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور ہلکی برفباری کاامکان ظاہر کیا ہے۔

وزیر اعلی ٰمریم نواز کامیو اسپتال کا اچانک دورہ، ناقص انتظامات پر ایم ایس عہدے سے برطرف
- 37 منٹ قبل

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا: جنگی طیارے کی غلطی سے شہری علاقے پر بمباری، 7 افراد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

فلم ،ڈارمہ اور نامور اسٹیج اداکار قوی خان کو مداحوں سے بچھڑے دو سال بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کاپنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، خواجہ آصف
- 2 گھنٹے قبل
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں پاکستان کا دوسرا نمبر
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے نوجوانوں کو تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے ملک میں دینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
- 2 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی توانائی شعبے کی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ میں امداد کی بندش اور بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت
- ایک گھنٹہ قبل