وائس چانسلر کے امیدوار کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے اب ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوسکےگا،بل


کراچی: سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی نے منظور کر لیا۔
سندھ یونیورسٹیر ترمیمی بل صوبائی وزیربرائے پارلیمانی امورضیا الحسن لنجار کی جانب سے پیش کیا گیا،اس دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں شورشرابہ کیا اوراسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤکرتے ہوئے بل کی کاپیاں ہوا میں اڑا دیں۔
ترمیمی بل کی منظوری کے بعد اب سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر تعینات کیا جا سکے گا۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نےجامعات ترمیمی بل کی مخالفت کی، جبکہ اس سے قبل قائمہ کمیٹی میں اپوزیشن کی ترامیم کو مسترد کردیا گیا تھا۔
بل کے مطابق صوبائی حکومت نےوائس چانسلر کے امیدوار کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط بھی ختم کردی ہے، بل کےتحت ایم اے پاس شخص بھی وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات ہوسکےگا۔
خیال رہے کہ سندھ میں بیورو کریٹس کووائس چانسلر بنانے کے فیصلے کے خلاف گزشتہ پندرہ دنوں سے جامعات میں تدریس معطل کرکے احتجاج کیا جارہا ہے۔
اس حوالے سےاساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا کا کہنا ہے اس فیصلے سے جامعات کے انتظامی اموربری طرح متاثر ہوں گی۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ ہمارے زیادہ تر وائس چانسلرز کو ایڈمنسٹریٹو تجربہ نہیں وہ جامعات کو تباہ کررہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاق اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کی یونیورسٹیوں کے لوگوں کو اکسا رہا ہے، وی سیز کے نئے طریقہ کار پر ایچ ای سی نے خط لکھا، حکومت اپنے فیصلے پر عملدر آمد کرنا جانتی ہے، اسمبلی جو بھی معیار مقرر کرے گی حکومت عملدرآمد کرے گی۔

بجٹ کے خلاف افواہیں اپنوں نے پھیلائیں، حکومت ختم ہونے کا خطرہ تھا: علی امین گنڈاپور
- 10 گھنٹے قبل

صدر زرداری کو ہٹانے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، سب ایک پیج پر ہیں: محسن نقوی
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ، ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ملاقات، برادرانہ یکجہتی کا مظاہرہ
- 9 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج رات بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
- 7 گھنٹے قبل
نواز شریف کی عمران خان سے ملاقات کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں، : اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارت کو بھرپور جواب دینا جانتے ہیں: اسحاق ڈار
- 7 گھنٹے قبل

بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی، سیریز اب ستمبر 2026 میں ہوگی: بی سی سی آئی
- 8 گھنٹے قبل

ماسکو کی جانب یوکرینی ڈرون حملہ ناکام، روسی فضائی دفاع نے 94 ڈرونز تباہ کر دیے
- 7 گھنٹے قبل

بنوں میں جرگے پر مسلح حملہ، ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی
- 8 گھنٹے قبل

نو محرم الحرام آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور میں نائجیرین خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم 12 گھنٹے میں گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری، کم از کم 3 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے
- 10 گھنٹے قبل