جی این این سوشل

تفریح

کترینہ کیف کی جھاڑو لگاتے ویڈیو وائرل

لاہور : بالی ووڈ کی سٹار اداکارہ کترینہ کیف کی جھاڑو لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کترینہ کیف کی جھاڑو لگاتے ویڈیو وائرل
کترینہ کیف کی جھاڑو لگاتے ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی سوشل میڈیا پر جھاڑو لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ اداکارہ جھاڑو کی مدد سےصفائی کررہی ہیں ۔

ویڈیو میں اداکارہ سے پوچھا بھی گیا ہے کہ وہ کیا کررہی ہیں تو جواب دیتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ صفائی کر رہی ہوں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ ہیں وہ نا صرف بھارت کے اندر مقبول ہیں بلکہ ان کی بیرون ممالک میں بھی بہت فالونگ ہے وہ اب تک کئی فلموں میں اپنے فن کا جوہر دیکھا چکی ہیں اور ان کی کئی فلمیں سپر ہٹ ہو چکی ہیں ۔

ان کی مشہور فلموں میں  ٹائیگر زندہ ہے،دھوم تھری،جب تک ہے جان  اور ٹائیگر شامل ہیں۔

اداکارہ بالی ووڈ کے سپر ہٹ ستاروں کے ساتھ کافی فلموں میں جلوا آفروز ہوچکی ہیں اور خوب کامیابی سمیٹ چکی ہیں۔

تجارت

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ توسیع تاجرتنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کے مطالبے پرکی گئی۔ ایف بی آر کے پورٹل پرغیرمعمولی رش، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 15 دن بڑھانے کی تجویز
 
دوسری جانب ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا۔ ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم بے قابو

بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی بینڈ کا 14 سال بعد بنگلا دیش میں کنسرٹ، ہجوم بے قابو

پاکستانی بینڈ کے 14 سال بعد بنگلادیش میں کنسرٹ کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے کیلیے فوج بلانی پڑ گئی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jal The Band (@jaltheband)

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں ’لیجنڈز آف دی ڈیکیڈ‘ نامی کنسرٹ میں مقامی بینڈز کے ساتھ پاکستانی بینڈ جل نے بھی پرفارم کیا۔ بارش کے باعث کنسرٹ ڈھاکا ارینا سے بدل کر ایک مال میں رکھا گیا۔

کنسرٹ کے مقام پر گنجائش سے زیادہ لوگ آ گئے جس سے شدید بدنظمی ہو گئی۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے فوج کو بلانا پڑا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا

نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رمضان شوگر مل ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت  ریلیف مانگ لیا

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔

بعد ازاں، احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی، وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

واضح رہے کہ 18 فروری 2019 کو قومی احتساب بیورو نے وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس ریفرنس میں صرف دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا۔

عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے اس نالے کی تعمیر سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، لہٰذا دونوں ملزمان کو سزا دی جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll