دبئی : آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹرز عامر حیات اور اشفاق احمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے دونوں کھلاڑیوں پر ہر طرح کی کرکٹ پر آٹھ سال کے لئے پابندی عائد کردی ہے۔
ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو آئی سی سی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے جرم کا ملوث پایا ہے، کرکٹرز نے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔
پریس ریلیز میں آئی سی سی کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہا ہے کہ عامر اور اشفاق دونوں میچ فکسرز کے خطرے کو سمجھنے کے لئے کافی عرصے سے اعلی سطح پر کرکٹ کھیل رہے تھے۔
"متحدہ عرب امارات کے دونوں کھلاڑی ، آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی کے متعدد سیشنوں میں شریک ہوئے اور انھیں معلوم تھا کہ کسی بدعنوانی کی سرگرمی میں ملوث ہونے سے کیسے بچنا ہے۔ وہ ان ذمہ داریوں میں ناکام رہے ہیں ۔"
خیا ل رہے کہ کھلاڑیوں کو ستمبر ورلڈ کپ 2019 کوالیفائر میں کرکٹ کرپشن کے الزام میں معطل کیا گیا تھا۔
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے پر اتفاق
- 10 گھنٹے قبل

انصاف کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں بلکہ انسانیت کا اجتماعی فرض ہے، چیف جسٹس
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

بہاولنگر : بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنےکے لیےتمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر مستقبل کیلئے پلان بنائیں،وزیراعظم
- 9 گھنٹے قبل

چکوال اور جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث 10 گھنٹوں میں 400 ملی میٹر بارش، رین ایمرجنسی نانذ
- 11 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشتگردوں سےمقابلے کے دوران شہید ہونیوالے میجر رب نواز کی نماز جنازہ ادا
- 12 گھنٹے قبل

جہلم : شدید بارشوں، دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، پولیس کا کامیاب ریسکیو آپریشن
- 9 گھنٹے قبل