Advertisement
علاقائی

ڈی جی خان میں پولیس نےچیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

15 سے 20 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سےچیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نےحملے میں راکٹ لانچرزسمیت جدید اسلحہ استعمال کیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 1st 2025, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی جی خان میں پولیس نےچیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا

پنجا ب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کوپنجاب پولیس کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہواکی جھنگی پولیس چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کیا جسےپنجاب پولیس کے جوانوں نے حملہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 سے 20 دہشت گردوں نے مختلف اطراف سےچیک پوسٹ پر حملہ کیا، دہشتگردوں نےحملے میں راکٹ لانچرزسمیت جدید اسلحہ استعمال کیا۔
تاہم پولیس کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا، جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے،  پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج نے پولیس آپریشن کی قیادت کی، ڈی پی او ڈی جی خان سید علی بھی ہمراہ تھے۔ 

Advertisement
Advertisement