نوبیل انعام کمیٹی رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین کا اعلان کرے گی،عالمی میڈیا
نیویارک:مریکی کھرب پتی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس،ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز نے کی،جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔
واضح رہے کہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں انکے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔
نوبیل انعام کمیٹی رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین کا اعلان کرے گی، جبکہ ایلون مسک کی نامزدگی عالمی سطح پر ایک بڑی بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
ایک طرف جہاں ایلون مسک کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے تو وہی دوسری طرف انکے ناقدین کہتے ہیں کہ ایکس پر سینسرشپ موجود ہے اور اسرائیلی جنگی جرائم پر بات کرنے والوں کے اکاؤنٹس معطل کیے جا رہے ہیں۔
صحافیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عام صارفین نے شکایت کی ہے کہ ان کی پوسٹس کی ریچ کم ہو رہی ہے یا وہ "حساس مواد" کے طور پر مارک کی جا رہی ہیں،کچھ ادارو ں نے دعوی کیا ہے کہ ایلون مسک کا پلیٹ فارم اسرائیل نواز پالیسی اپنا رہا ہے اور فلسطین کے حق میں آواز دبائی جا رہی ہے۔
تاہم اس پر رد عمل دیتے ہوئےایلون مسک نے کئی بار کہا کہ ایکس آزادیٔ اظہار کی حمایت کرتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ فلسطینی حامیوں کے اکاؤنٹس معطل یا محدود ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایکس کی آفیشل پالیسی کے مطابق وہ صرف نفرت انگیز تقاریر اور غلط معلومات کو ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔
وزیر اعلی مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
- an hour ago
پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
- 2 hours ago
اسلام آباد، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 4 hours ago
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ آپریشن بھی متاثر
- 4 hours ago
حکومت نے ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- 3 hours ago
ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری
- an hour ago
امریکا میں ایک اور طیارے کو حادثہ ، 6 افراد ہلاک
- 4 hours ago
کم وقت میں قذافی اسٹیڈیم کی تکمیل، دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ پی سی بی کے نام
- 2 hours ago
ڈی جی خان میں پولیس نےچیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
- 3 hours ago
مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچنے والےمزید 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئے
- an hour ago
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 2 hours ago
صدر آصف علی زرداری 5فروری کو چین کےچار روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
- 16 hours ago