فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی


ممبئی:بالی وڈ اداکار ارجن کپوراور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔
فلم کے دلچسپ پوسٹر نے شائقین میں بے حد تجسس پیدا کر دیا ہے کیونکہ پوسٹر میں ارجن کپور کو درمیان میں دکھایا گیا ہے جبکہ بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت گھوڑے پر بیٹھی ہوئی ہیں اور ارجن کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکارارجن کپور نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ کیپشن بھی لکھا، ’’کھینچو، اور کھینچو، شرافت کی یہی سزا تو ہوتی ہے، کلیش ہو یا تصادم، پستا تو مجھ جیسا عام آدمی ہے۔‘‘
اداکار نےبتایا کہ فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے تبصروں کا تانتا بندھ گیا، ایک صارف نے لکھا کہ ’ہٹ ہے بھائی۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’بہت اچھا۔‘
خیال رہے کہ بالی وڈ اداکار ارجن کپور کو آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں دیکھا گیا تھا جس میں انہوں نے ایک منفی کردار نبھایا تھا،جبکہ راکول پریت سنگھ اپنی 2019 کی ہٹ فلم کے سیکوئل ’دے دے پیار دے 2‘ کی ریلیز کی منتظر ہیں جس کی ہدایت کاری انشول شرما نے کی ہے۔
دوسری جانب بھومی پیڈنیکر اپنی ویب سیریز کے آغاز کی تیاری میں مصروف ہیں جہاں وہ ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آئیں گی، فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ریلیز کا انتظار اب شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر
- 17 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- ایک گھنٹہ قبل

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 گھنٹے قبل

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- ایک گھنٹہ قبل

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 29 منٹ قبل

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 23 منٹ قبل

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر
- 13 گھنٹے قبل

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ
- 15 گھنٹے قبل
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 12 گھنٹے قبل