پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ایف آئی اے


اسلام آباد:مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے مزید 7 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق وطن واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے اس کے علاوہ واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔
ایف آئی اے حکام نے مزید بتایاکہ منڈی بہاءالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا اورگجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے جب کہ گجرات کے عزیر اور عمران اقبال کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر فادی گجر، حافظ آباد کے آصف کو بھجوانے میں لاہور کا رہائشی انسانی اسمگلر عثمان ملوث ہے۔
تمام متاثرین کو پاکستانی حکام کی نگرانی میں مراکش سے اسلام آباد لایا گیا، اور ان کی وطن واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 15 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 16 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 21 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 16 hours ago





