وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتےہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔
محسن نقوی نے جائز طریقے سے دوسرے ممالک کا سفر کرنےوالوں کی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتےکہ جائز طریقے سے جانے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کشتی حادثات کا حوالہ دیتےہوئے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑرہی ہے، کیوں کہ کچھ لوگ غیرقانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانےکی کوشش کرتے ہیں۔
ان کاکہنا تھاکہ گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیرقانونی طور پر سفر کی کوشش کررہے ہیں،اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونےوالی ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہنا تھاکہ جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتےہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے،لیکن غیرقانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔
پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچنے والےمزید 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
- 7 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 4 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی،12 دہشتگرد جہنم واصل،18 فوجی جوان شہید
- 5 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 3 گھنٹے قبل
بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کا پاکستان کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
آئی سی سی کاپاکستان میں ہونیوالی تین ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری
- 8 گھنٹے قبل