میٹا پلیٹ فارمز کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پیراگون کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے کے خلاف سیز اینڈ ڈیسسٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے

واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی سپائی ویئر کمپنی پیراگون سلوشنز نے تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کی، جن میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔
میٹا پلیٹ فارمز کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ پیراگون کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے کے خلاف سیز اینڈ ڈیسسٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔واٹس ایپ عہدیدار کے مطابق یہ حملہ "زیرو کلک ہیک" کی مدد سے کیا گیا جس میں متاثرہ افراد کو ایسے الیکٹرانک ڈاکیومنٹس بھیجے گئے جو کسی بھی انٹرایکشن کے بغیر ان کے موبائل فون ہیک کر سکتے تھے۔ یہ تکنیک انتہائی خفیہ اور خطرناک سمجھی جاتی ہے۔
ویب سائٹ گیجٹ 360 سے خبر ایجنسی روئٹرز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ متاثرہ افراد اور ممالک عہدیدار نے ہیک کا نشانہ بننے والے افراد کے نام نہیں بتائے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہیکنگ کا نشانہ بننے والے افراد 24 سے زائد ممالک میں موجود ہیں، جن میں یورپی ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ واٹس ایپ کے مطابق اس سائبر حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور متاثرہ صارفین کو کینیڈین سائبر واچ ڈاگ گروپ سٹیزن لیب کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مزید تحقیقات کر سکیں۔
واٹس ایپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے تاہم امریکی ایف بی آئی اور پیراگون نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ سٹیزن لیب کے محقق جان اسکاٹ ریلوٹن نے کہا "یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرائے کے سپائی ویئر کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے اور جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجی آگے بڑھ رہی ہے، اس کے غلط استعمال کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔
پیراگون جو حال ہی میں امریکی انویسٹمنٹ گروپ اے ای انڈسٹریل پارٹنرز نے خرید لی تھی، اپنی مارکیٹنگ میں خود کو "اخلاقی بنیادوں پر کام کرنے والی کمپنی" ظاہر کرتی ہے اور دعویٰ کرتی ہے کہ وہ صرف مستحکم جمہوری ممالک کی حکومتوں کو اپنے سپائی ویئر فروخت کرتی ہے۔

فلسطینی صدر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے پر حماس کا سخت ردعمل
- 31 منٹ قبل

بھارتی اقدامات : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب
- 9 گھنٹے قبل

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سازش بے نقاب
- 10 گھنٹے قبل
زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا
- 9 گھنٹے قبل
فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی،فضل الرحمان نے ملین مارچ کا اعلان کردیا
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام حملہ، بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
- 14 منٹ قبل

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 25 منٹ قبل

پنجاب حکومت کا راشن کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ، اٹاری چیک پوسٹ بند ، پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار
- 8 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
وزیرخزانہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوشکست دیدی
- 9 گھنٹے قبل