غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے اور منافق لوگوں کو ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں،آرمی چیف
ہم اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے ہوئے انہیں ہم اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دی۔
جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی، ہم اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور ان دشمنوں کا شکار کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔
چیف آف آرمی سٹاف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور خطے میں امن و استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 12 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 7 گھنٹے قبل

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 10 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 10 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 10 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 10 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 10 گھنٹے قبل