خیبر پختونخوا حکومت کا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
اتھارٹی کے قیام کا مقصد بدعنوانی کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنا ہے


خیبر پختونخوا حکومت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی تشکیل نو کیلئے نئے ایکٹ کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خود مختار اینٹی کرپشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مجوزہ ایکٹ وائٹ کالر کرائمز کے سدباب کیلئے مؤثر اور جامع قانون ہو گا۔
حکام نے بتایا کہ مجوزہ قانون کے تحت اینٹی کرپشن کی مخصوص فورس قائم کی جائے گی ۔ نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت چھ ریجنل اور دو سب ریجنل دفاتر قائم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین نے ہدایت کی کہ مجوزہ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ کو حتمی شکل دی جائے ، اتھارٹی کے قیام کا مقصد بدعنوانی کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنا ہے۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل







