شہباز شریف معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئےہیں، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بنے گا،عطا تارڑ
ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سال 2025 ملکی ترقی کا سال ہو گا اور مہنگائی مزید کم ہو گی،عطا اللہ تارڑ
لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئے ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان دنیا کی بہترین معاشی قوت بنے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےلاہور میں اپنےحلقے کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں،ہم نے وعدہ کیا تھا اس حلقے کو مثالی بنائے گے، ہم بین القوامی سطح پر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑتے ہیں، ٹاؤن شپ کا علاقہ ایک مثالی علاقہ بنے گا۔
اپنے تقریر میںعطا تارڑکا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوںنے کہا کہ ملکی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اور معیشت کی بہتری پر تمام ممالک پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اب ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، سال 2025 ملکی ترقی کا سال ہو گا اور مہنگائی مزید کم ہو گی۔
پی ٹی آئی دور حکومت اور بانی پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں اور ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزا بھگت رہے ہیں۔
بانی پی ٹی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ایک وزیر اعظم تھا جو توشہ خانہ کی چیزیں بیچتا تھا، انہوں نے عوامی پیسے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، 190 ملین پاؤنڈ کیس ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے۔ اور یہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کیس میں یہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہ اپنے دور میں صرف پیسے بنانے میں لگے رہے۔ اور ہم کہتے تھے یہ کرپشن زدہ ہیں، ہماری بات درست ثابت ہوئی۔ آج یہ اپنے کیے ہوئے کاموں کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کے لیے بینچ کا روسٹر جاری
- 3 hours ago
بھارتی ریاست گجرات میں یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 افراد ہلاک
- 2 hours ago
انڈونیشیا :حکومت کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور
- 3 hours ago
ایف آئی اے کی کارروائی ،گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 4 hours ago
بین الاقوامی ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار
- 2 minutes ago
نامور بھارتی گلوکار ادت نرائن شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
- 2 hours ago
فیصل آبادمیں نامعلوم ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
- 3 hours ago
وزیر اعظم نے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند قرار دے دیا
- 4 minutes ago
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 4 hours ago
چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کن دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا
- 4 hours ago
پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
- 2 hours ago
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
- 7 minutes ago