پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلےکا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل
ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں،سفارتی ذرائع
اسلام آباد: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، جس میں پاکستانی مجوزہ ترامیم کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
واضح رہے کہ ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں قید ہیں۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے اس معاہدے سے پاکستانی قیدیوں کی باقی ماندہ سزائیں پاکستان میں کاٹنے کی راہ ہموار ہوگی۔
دوسری جانب ملائیشیا میںقید پاکستانی کو جیل میں شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کی تجدید کی سہولیات حاصل نہیں۔ دستاویزات نہ ہونے کے باعث اکثر پاکستانی قیدی اپنی سزاؤں کے خلاف اپیل کرنےکا حق استعمال نہیں کرپاتے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے 3ججزکاتبادلہ مسترد
- ایک گھنٹہ قبل
نامور بھارتی گلوکار ادت نرائن شدید تنقید کی زد میں مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلے کے بعد آنے والے 3 ججز کے لیے بینچ کا روسٹر جاری
- 4 گھنٹے قبل
صدر مملکت منگل کو چار روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
بین الاقوامی ڈرگ گینگ کے 9 ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل
انڈونیشیا :حکومت کا کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی لگانے پر غور
- 4 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رونمائی کا مرحلہ جاری، ٹرافی ملتان پہنچ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
فیصل آبادمیں نامعلوم ملزمان کی کلینک پر فائرنگ سے ڈاکٹر قتل
- 4 گھنٹے قبل
شہباز شریف معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لے کر آئےہیں، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بنے گا،عطا تارڑ
- 4 گھنٹے قبل
وزیر اعظم نے احمد الشرع کے شام کی صدارت سنبھالنے کو خوش آئند قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی ریاست گجرات میں یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں جا گری، 7 افراد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل