Advertisement
علاقائی

خوشیوں والے گھر میں ماتم،ٹریفک حادثے میں دلہا،دلہن جاں بحق،3 افراد زخمی

بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 3 2025، 6:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
خوشیوں والے گھر میں ماتم،ٹریفک حادثے میں دلہا،دلہن جاں بحق،3 افراد زخمی

ساہیوال: پنجاب کے ساہیوال میں خوشیوں والے گھرمیں ماتم بچھ گیا،ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن جان کی بازی ہا ر گئے،جبکہ حادثے میں دیگر 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک حادثہ ساہیوال میں قومی شاہراہ پر پیش آیا جس میں باراتیوں کی گاڑی درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دُلہا اور دُلہن جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے بارات سندھ سے پتوکی واپس آرہی تھی اور حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے یسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہیں۔

Advertisement