لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے،عوام کو دھوکہ دینا اپوزیشن کا وطیرہ ہے،عوام کو یہ ٹولہ گمراہ نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے خواتین اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض، طلعت فاطمہ نقوی اور زینب عمیرنے ملاقات کی۔اس موقع پر خواتین اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار نظر انداز علاقوں پر توجہ دی جا رہی ہے،آپ کی خواتین اراکین اسمبلی کے ساتھ مشاورت خوش آئند ہے۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے،پاکستانی خواتین با صلاحیت ہیں،ترقیاتی منصوبوں میں خواتین اراکین اسمبلی کے مشوروں کو اہمیت د ے رہے ہیں،خواتین اراکین اسمبلی کے علاقوں میں بھی ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہوں گے،عوامی خدمت کے سامنے شر پھیلانے والی سیاست اپنی موت آپ مر چکی ہے،پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے،عوام کو دھوکہ دینا اپوزیشن کا وطیرہ ہے،عوام کو یہ ٹولہ گمراہ نہیں کرسکتا۔

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- 20 گھنٹے قبل

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- ایک دن قبل

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 19 گھنٹے قبل

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 18 منٹ قبل
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 28 منٹ قبل
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 25 منٹ قبل









