واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کے لیے لنکڈ ڈیوائسز پر ویو ونس میڈیا کا فیچر لا رہا ہے
ویو ونس کے ذریعے میسج وصول کرنے والا شخص ایک بار دیکھنے کے بعد اسے محفوظ نہیں کر سکے گا


واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کو لنکڈ ڈیوائسز پر ویو ونس میڈیا کا فیچر لا رہا ہے۔
اب واٹس ایپ ایک ایسےنئے فیچرپر کام کر رہا ہے جو صارفین کو دیگر منسلک ڈیوائسزلنکڈ پر "ویو ونس میڈیا" کا آپشن کھولنے کے قابل بنائے گا۔
واٹس ایپ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی اپنے محفوظ رہے، جس کے لیے کمپنی ایسے نئےفیچرز پر کام کر رہی جو اس کی پرائیویسی بار کو بڑھا سکیں۔
یہ فیچرواٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا 2.25.3.7 ورژن میں دیکھا جا سکے گا، کمپنی اب لنکڈ ڈیوائسز پر "ویو ونس میڈیا" کی صلاحیت کو بڑھا رہی ہے۔ یہ خصوصیت فی الحال گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے محدود ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔
ویو ونس میڈیا واٹس ایپ میں ایک خاص فیچر ہے جو کھولنے کے بعد تصاویر، ویڈیوز کے ساتھ ساتھ وائس میسج کو چیٹ سے غائب ہونے دیتا ہے۔ آسان الفاظ میں،میسج وصول کرنے والا شخص ایک بار دیکھنے کے بعد اسے محفوظ نہیں کر سکے گا۔
واٹس ایپ کا یہ فیچر سیکیورٹی کومحفوظ بناتا ہے خاص طور پر جب آپ دوسروں کے ساتھ حساس مواد کا اشتراک کر رہے ہوں۔ نتیجتاً، وصول کنندہ انہیں کاپی، شیئر، یا فارورڈ بھی نہیں کر سکتا۔ کوئی بھی اس میڈیا کی اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کے قابل نہیں ہوگا۔
اب واٹس ایپ اس فیچر کو لنکڈ ڈیوائسز تک لا رہاہے۔ اس سے پہلے ایسے میڈیا کو لنکڈ ڈیوائسز پر دیکھنا یا بھیجنا ناممکن تھا ۔
کمپنی نے یہ قدم پچھلے سال اٹھایا لیکن کچھ محدود شرائط کے ساتھ جس میںصارفین میڈیا کو کھولنے کے لیے پرائمری ڈیوائس کا استعمال کر سکتے ہیں جبکہ ثانوی ڈیوائس(لنکڈ) اسے پکڑنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
تاہم، واٹس ایپ اب صارفین کو اجازت دے رہا ہے کہ وہ اپنے لنک شدہ ڈیوائسز پر میڈیا کے بعدونس ویو کھول سکیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے آسان ہے جو دن بھر ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر کام کرتے ہیں۔ فیچر ابھی بھی ٹیسٹنگ فیز میں ہے لیکن جلد ہی اسے آفیشل مل سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کابھارت کی جانب سے جدید ہتھیاروں اور میزائلوں کی مسلسل خریداری پراظہار تشویش
- 4 hours ago

پانی کروڑوں پاکستانیوں کی لائف لائن ہےجس کو روکنا اقدام جنگ کے مترادف ہوگا، شہباز شریف
- 4 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد
- 2 hours ago

خیبر پختونخوا کی11سینیٹ نشستوں پر انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری
- 3 hours ago

سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام "تھاڈ" فعال
- 3 hours ago

وزیر اعظم کا حالیہ تنازع پر آذربائیجان کی مستقل حمایت پر صدر الہام علیوف کا شکریہ
- 3 hours ago

اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم
- an hour ago

ایشیا کپ ہاکی:بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلئیرنس دے دی
- 3 hours ago

عمران خان نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، علیمہ خان
- 3 hours ago

چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 32 پیسے فی کلو اضافہ
- 3 hours ago

سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا
- an hour ago