اس منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی جس سے لوگوں کا وقت محفوظ ہوگا،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلام میں جناح اسکوائر کا افتتاح کردیا، ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی جس سے لوگوں کا وقت محفوظ ہوگا۔
منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جناح اسکوائر کی تکمیل سے اسلام آباد میںٹریفک کی روانی بہتری ہو گی، جناح اسکوائر منصوبے سے آلودگی میں بھی کمی آئے گی کیوں کہ ٹریفک جام نہیں ہوگا تو آلودگی بھی نہیں پھیلے گی اور سب سے بڑھ کر لوگوں کا قیمتی وقت بھی محفوظ ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس ذمہ داری اور احساس فرض شناسی سے اس منصوبے کو صرف 72 دنوں میں مکمل کیا گیا ہے، وہ اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے اور اس کے لیے محسن نقوی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، انہوں نے اسلام آباد میں پنجاب اسپیڈ کو محسن اسپیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے جس کا ہم سب کو جشن منانا چاہیے کیوں کہ یہی وہ طریقہ ہے جو قوموں کی زندگی کو بدل دیتا ہے۔انہوںنے کہا کہ جناح اسکوائر کی طرح دیگر ترقیاتی منصوبے بھی جد مکمل کریں گے، اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے بھی مثال قائم کررہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کو خوبصورتی کے حواے سے مثالی بنایا جائے، ایس سی او کے موقع پر شہر کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، ایس سی او پر مہمانوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو بے حد سراہا، اسلام آباد میں ایسا نظام بنائیں کہ سبزہ برقرار اور پھول کھلے رہیں،اور 1960 کی دہائی میں جو سرکاری عمارات بنی تھیں، ان کو بھی توجہ کی ضرورت ہے، اور مجھے سن کر خوشی ہوئی کہ آپ اس پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 9 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 5 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل



