Advertisement

پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

رپورٹ کے مطابق کل آبادی کا 4.05 فیصداس مرض میں مبتلا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 5th 2025, 3:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا

پاکستان میں ہر 25 واں شہری ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا ہے۔

لوکلائز ہیپاٹائٹس ایلیمینیشن اینڈ پریونشن پروگرام کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی سات یونین کونسلوں میں انسداد ہیپاٹائٹس مہم میں 10 ہزار 347 گھروں میں47 ہزار 728 افراد کی اسکریننگ کی گئی، 2048 سے زائد مرد و خواتین میں ہیپاٹائٹس سی اور بی کی تصدیق ہوئی جبکہ 22 افراد کےبیک وقت ہیپاٹائٹس بی اور سی کاشکار ہونے کی تصدیق ہوئی۔

کل آبادی کا چار اعشاریہ05 فیصداس مرض میں مبتلا ہے جن میں 3.33 فیصد نوجوان، 4.42 فیصد بالغ شہری، 1.48 فیصد بچے ہیں، منشیات کے عادی افراد میں یہ شرح 43 اعشاریہ42فیصد ہے۔

پروگرام کے سی ای او ڈاکٹر انصر اسحاق کے مطابق ہیپاٹائٹس کا شکار حاملہ خواتین کی تعداد 8 رہی، ہیپاٹائٹس کے شکار تمام مریضوں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔

 

Advertisement
Advertisement