40 دن کے حج پیکیج کی قیمت میں 25 ہزار روپے جبکہ 25 دن کے مختصر حج پیکیج کی قیمت میں 50 ہزار روپے کی کمی کر دی گئی ہے

وفاقی حکومت نے حج 2025 کے پیکیج کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے ’طویل اور مختصر‘ دورانیے کے حج پیکجز کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ کمی سعودی عرب میں کیے گئے معاہدوں کی وجہ سے ہوئی ہے، جس سے ہوٹل اور رہائش کے اخراجات میں قابلِ ذکر بچت ہوئی ہے۔
40 دن کے حج پیکیج کی قیمت اب 25 ہزار روپے کی کمی کے بعد 10 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے، جبکہ 25 دن کے مختصر حج پیکیج کی قیمت میں 50 ہزار روپے کی کمی کرکے 11 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اب حاجیوں کو تیسری قسط طویل پیکیج کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے اور مختصر پیکیج کے لیے 5 لاکھ روپے بینکوں میں 6 سے 14 فروری کے درمیان جمع کرانی ہوگی۔
اس سے قبل 29 جنوری 2025 کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں طویل دورانیے کے حج پیکج کی فی کس قیمت 10 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ مختصر دورانیے کے پیکج کی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے طے کی گئی تھی۔
سعودی عرب نے 2025 میں پاکستان کے لیے ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ مختص کیا ہے جنہیں سرکاری اور نجی اسکیموں میں برابر تقسیم کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ہر عازم حج کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ایک بیگ ملے گا جس میں پاکستانی پرچم، شناخت کے لیے کیو آر کوڈ اور متعلقہ معلومات ہوں گی۔ خصوصی موبائل ایپ سے عازمین حج کے لیے تمام معلومات ان کے موبائل فونز پر دستیاب ہوں گی۔
عازمین اپنے حج گروپ کی معلومات، تربیتی شیڈول، فلائٹ کی معلومات، سعودی عرب میں اپنی رہائش، ادائیگی اور دوران حج مقامات کے لائیو نقشے و لوکیشنز سے خود کو آگاہ رکھ سکیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ روانہ
- an hour ago

پنجاب حکومت کا ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ
- 7 hours ago
وزیر اعظم کی جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
- 7 hours ago

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت
- 17 minutes ago

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
- 22 minutes ago

معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کے حوالے سے خاموشی توڑ دی
- 7 hours ago

جعفر ایکسپریس حملہ : 13 دہشتگرد ہلاک،80مسافر بازیاب
- 10 hours ago
جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر بھارت میں جشن کا سماں
- 7 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 11 hours ago

پاکستان اور چین کا 14 ویں جے سی سی اجلاس کے جولائی میں انعقاد پر اتفاق
- 7 hours ago

ایرانی صدر کا امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان
- 42 minutes ago

جعفر ایکسپریس میں دہشت گرد لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، سکیورٹی ذرائع
- 32 minutes ago