سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی بے دخل
ڈی پورٹ ہونے والوں میں 15 افراد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا


سعودی عرب، قطر ، عمان، موریطانیہ، سینیگال اور ملائیشیا سمیت 10 ممالک سے 48 گھنٹے میں مزید 139 پاکستانی شہریوں کو بے دخل کردیا گیا جن میں سے 15 افراد کو کراچی ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات، چوری، پاسپورٹ کے بغیر اور دیگر الزامات کے تحت 14 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، انسانی سمگلنگ کا شکار ہونے سے بچائے گئے 3 افراد کو موریطانیہ اور 2 کو سینیگال سے ڈی پورٹ کیا گیا جنہیں اے ایچ ٹی سی نے حراست میں لے لیا۔
عمان سے 24 شہریوں کو غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر بے دخل کیا گیا جن میں سے ایک شہری کا نام بلیک لسٹ میں تھا ، گرفتار شہری کو اے ایچ ٹی سی منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 2 میں سے ایک کو لاڑکانہ اور دوسرے کو لاہور انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔
عراق میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے اور زائد المیعاد قیام پر 34 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا جن میں سے 2 کو گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔امارات میں منشیات، چوری، زائد المیعاد قیام، پاسپورٹ کھونے اور دیگر الزامات کے تحت سزا پانے والے 19 ملزمان سمیت 31 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔
اس کے علاوہ ملائیشیا میں غیر قانونی امیگریشن پر 8 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ ادیس ابابا اور قطر سے 9 شہریوں کو رہائشی قوانین کی خلاف ورزی ، مفرور ہونے، غیر قانونی کام کرنے یا اجر کی شکایت پر بے دخل کیا گیا۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 19 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 21 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago





