پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، احتجاج، جلسے اور جلوس پرپابندی عائد
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا،ترجمان محکمہ داخلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے بعد صوبے بھر میں کسی بھی طرح کے احتجاج یا سیاسی جلسے جلوس پر پابندی عائد ہوگی۔
اس حوالے صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں ہفتہ 8 فروری کو ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عوامی جلوس و دھرنا دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے اور شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے ریاست مخالف سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ دفعہ 144 کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔
خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کا نفاذ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف نے کل (8 فروری) ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کی کال دی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے کل 8 فروری کو یوم سیاہ کی کال دے رکھی ہے،پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کردیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام رہنما اپنے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں، تحریک انصاف ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، احتجاج ائینی و قانونی حق ہے۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 11 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 11 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 12 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 8 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 11 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 13 hours ago







