حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی


کراچی :شہر قائد کی سڑکوں پر دندناتے قاتل ڈمپر نے مزید 3 قیمتی جانیں لے لیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ کراچی کے علاقے کورنگی ابراہیم حیدری کراسنگ کے قریب پیش آیا جہاںایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ڈمپر کو آگ لگا دی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں کر لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ دو روز قبل سیکریٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ شہر میں تمام غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ڈمپرز کو فوری ضبط کیا جائے گا۔مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے اشتراک سے غیر قانونی ڈمپرز کے خلاف فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے گا تاکہ ان حادثات کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب کراچی میں بڑھتے ہوئے ڈمپر حادثات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھا تھا ،اپنے خط میں گورنر سندھ نے مطالبہ کیا تھا کہ کراچی میں ہونے والے ڈمپر حادثات میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اورٹریفک قوانین کو مزید سختی سے عملدرآمد کرنے پرضرور دیا جائے۔

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل





