ٹرین کا کوئی کرایہ کسی سے نہیں لیا گیا ہے، سیاح ٹرین کے ذریعے تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے، صوبائی وزیرسیاحت


کراچی: سندھ میں سیاحت کو فروغ دینےکے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پہلی ٹرین کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی گئی ہے،تھر ڈیزرٹ ٹرین کراچی سے براستہ حیدرآباد، میرپور خاص اور پاک بھارت سرحدی علاقے تک جائے گی،سفر کے دوران کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور مزے مزے کے کھانے بھی سیاحوں کو پیش کیے جائیں گے۔
سفر کے دوران سیاح کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص، چھور اور کھوکھرا پار کے حسین ثقافتی رنگوں اور روایتی ورثے سے لطف اندوز ہوں گے۔تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری میں پانچ بوگیاں لگائی گئی ہیں، ٹرین میں ایک ڈائننگ بوگی اور بزنس کلاس بوگی بھی شامل ہے۔
تھر ڈیزرٹ ٹرین کا افتتاح صوبائی وزیر سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری حکومت سندھ کا اقدام ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہیں، ٹرین کے ذریعے سیاح تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے۔
وزیر سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ ٹرین کا کوئی کرایہ کسی سے نہیں لیا گیا ہے، سیاح ٹرین کے ذریعے تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے، چھور میں سیاحوں کیلئے بہترین انتظام کیا گیا ہے، ان کاکہنا تھا کہ سندھ میں سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔
وزیر سیاحت ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ سندھ کے قدرتی حسن، لوک موسیقی، روایتی دستکاریوں اور تھر کے منفرد طرز زندگی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزرٹ ٹرین سفاری حکومت سندھ کا اقدام ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ نہیں، ٹرین کے ذریعے سیاح تھر کے خوبصورت نظارے دیکھ سکیں گے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل





