جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

82 سالہ خاتون خلا باز، رواں ماہ خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی

نیویارک : 82 سالہ بزرگ خاتون خلا باز رواں ماہ ، ارب پتی جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

82 سالہ خاتون خلا باز،   رواں ماہ خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی
82 سالہ خاتون خلا باز، رواں ماہ خلا کے سفر پر روانہ ہوں گی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 82 سالہ  والی  فنک نے 1960ء میں خلائی تربیت حاصل  کرنے والی پہلی خاتون  تھیں تاہم انہیں اس وقت خاتون ہونے کی وجہ سے خلائی سفر پر نہیں لے جایا گیا تھا۔ والی فنک 20 جولائی کو دنیا کی ضعیف العمر ترین خلاباز ہونے کا اعزاز اپنے نام کریں گی ۔

جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس  کی اطلاع دی ۔ " بلیواوریجن نے اعلان کیا کہ فنک 20 جولائی کو ٹیکساس سےبلیو اوریجن کے خلائی جہاز نیو شیپرڈ میں  ساتھ ہونگی ، اور یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔

والی فنک   کے ساتھ ارب پتی جیف بزوز، بھائی مارک بزوز اور ایک اور شخص  ہوں گے۔چوتھے خلاباز نے 28 ملین ڈالر کی نیلامی جیت کر اس خلائی سفر کے لیے نشست خریدی ہے۔

 دنیا کے ارب پتی افراد میں شامل  ،  ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں  کہا کہ  " اب کسی کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا " ۔

ان کا کہنا تھا  کہ  " ٹھیک ہے  کہ  آپ  خاتون ہیں ، آپ ایسا نہیں کرسکتے ہیں ۔۔۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیا ہیں۔ آپ اب بھی یہ کر سکتے ہیں اگر آپ یہ کرنا چاہتے ہیں اور مجھے وہ کام کرنا پسند ہے جو کسی نے کبھی نہیں کیا ہو۔"

1960 کی دہائی میں  فنک ان 13 خواتین میں شامل تھیں جنہیں خلائی تربیت دی گئی تھی ۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی پہلی خاتون انسپکٹر اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے لئے پہلی خاتون فضائی حفاظت کے تفتیش کار تھیں۔

ان کے پاس 19،600 پرواز وں کے  اوقات کار ہیں اور وہ اب تک 3ہزار سے زائد  افراد کو ہوا بازی کی تربیت دے چکی ہیں ۔

پاکستان

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو جیل میں بے جا تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو  جیل میں بے جا  تنگ کیا جا رہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے حکم پر بشریٰ بی بی کو تنگ کیا جا رہا ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں خواتین پر ظلم کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی راج کماری مریم نواز کے احکامات پر جیل میں بشریٰ بی بی کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ با پردہ خاتون کی کیمروں کے سامنے تلاشی لے کر تضحیک کی جارہی ہے۔ رات کو نیند سے جگاکر سیل کی تلاشی کے بہانے ذہنی اذیت دی جارہی ہے۔ انہیں راتوں کو جگاکر بالوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ذریعے عمران خان کو توڑنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں اور خان کی طاقت بنی ہوئی ہیں۔ راج کماری مریم نواز کی جعلی حکومت میں خواتین پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پشاور کی بزرگ خاتون کو بھی گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا۔ بزرگ خاتون مریم نواز کی ماں کی جگہ تھی ان پر بھی ترس نہیں کھایا۔ بغض عمران میں جعلی حکومت بوڑھوں بچوں کا بھی خیال نہیں کرتے کررہی۔ جعلی راج کماری مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل پھر برداشت بھی کرسکیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے پیش نظر میانوالی میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر میانوالی میں 7 دن کیلئے دفعہ 144 کر دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میانوالی میں آج سے ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے اوراحتجاج پر 7 اکتوبر تک پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، میانوالی میں رینجرز کی 2 کمپنیاں یکم سے 3 اکتوبر تک تعینات ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشتگردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

اگر سلامتی کونسل اسرائیل کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوتی تو جنرل اسمبلی کو طاقت کے استعمال کی سفارش کرنی چاہیے، رجب طیب اردوان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترک صدر کا عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر  اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ سے غزہ اور لبنان میں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف طاقت کے استعمال کا مطالبہ کردیا۔

انقرہ میں کابینہ اجلاس کے بعد بات چیت کرتے ہوئےترک صدر نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو غزہ اور لبنان پر حملوں سے باز رکھنے میں ناکام ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 1950 میں منظور کی گئی قرارداد کے تحت اسرائیل کیخلاف طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے۔

 صدر اردوان نے کہا کہ اگر سکیورٹی کونسل اسرائیل کو روکنے کیلئے مضبوط ارادے کا اظہار کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی تجویز پیش کرے جس طرح 1950 میں ’Uniting for Peace resolution‘ کے تحت کیا گیا تھا۔

صدر اردوان کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مضبوط مؤقف پیش کرنے میں ناکامی بھی افسوسناک ہے، انہیں جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کیلئے معاشی، سفارتی اور سیاسی نوعیت کے سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔

یاد رہے کہ نیٹو اتحادی ترکیہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف غزہ میں تباہ کن حملوں اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کھولے گئے محاذ پر اسرائیل کی کھلی مذمت کرتا رہا ہے۔

ترکیہ غزہ جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کرنےکے علاوہ عالمی عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں فریق بننے کیلئے درخواست بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اگر سکیورٹی کونسل کے پانچ مستقل ارکان برطانیہ، چین، فرانس، روس اور امریکا کسی معاملے پر اتفاق نہیں کرپاتے، اور اختلاف کے باعث عالمی امن برقرار رکھنے میں ناکام ہوتے ہیں تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس معاملے میں مداخلت کرسکتی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی کونسل اقوام متحدہ کا واحد ادارہ ہے جو عام طور پر پابندیاں لگانے  یا طاقت کے استعمال جیسے فیصلے کرنے اور انہیں قانونی طور پر لاگو کرنے کا  اختیار رکھتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll