نیویارک : 82 سالہ بزرگ خاتون خلا باز رواں ماہ ، ارب پتی جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن کے ساتھ خلائی مشن پر روانہ ہوں گی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 82 سالہ والی فنک نے 1960ء میں خلائی تربیت حاصل کرنے والی پہلی خاتون تھیں تاہم انہیں اس وقت خاتون ہونے کی وجہ سے خلائی سفر پر نہیں لے جایا گیا تھا۔ والی فنک 20 جولائی کو دنیا کی ضعیف العمر ترین خلاباز ہونے کا اعزاز اپنے نام کریں گی ۔
جیف بزوز کی کمپنی بلیو اوریجن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کی اطلاع دی ۔ " بلیواوریجن نے اعلان کیا کہ فنک 20 جولائی کو ٹیکساس سےبلیو اوریجن کے خلائی جہاز نیو شیپرڈ میں ساتھ ہونگی ، اور یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے ۔
Welcome aboard, Wally. Here’s the moment Jeff Bezos asked Wally Funk to join our first human flight on July 20 as our honored guest. https://t.co/ESBJ7bxErK
— Blue Origin (@blueorigin) July 1, 2021
والی فنک کے ساتھ ارب پتی جیف بزوز، بھائی مارک بزوز اور ایک اور شخص ہوں گے۔چوتھے خلاباز نے 28 ملین ڈالر کی نیلامی جیت کر اس خلائی سفر کے لیے نشست خریدی ہے۔
دنیا کے ارب پتی افراد میں شامل ، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے ایک انسٹاگرام ویڈیو میں کہا کہ " اب کسی کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا " ۔
ان کا کہنا تھا کہ " ٹھیک ہے کہ آپ خاتون ہیں ، آپ ایسا نہیں کرسکتے ہیں ۔۔۔ لیکن میرا ماننا ہے کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کیا ہیں۔ آپ اب بھی یہ کر سکتے ہیں اگر آپ یہ کرنا چاہتے ہیں اور مجھے وہ کام کرنا پسند ہے جو کسی نے کبھی نہیں کیا ہو۔"
1960 کی دہائی میں فنک ان 13 خواتین میں شامل تھیں جنہیں خلائی تربیت دی گئی تھی ۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی پہلی خاتون انسپکٹر اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے لئے پہلی خاتون فضائی حفاظت کے تفتیش کار تھیں۔
ان کے پاس 19،600 پرواز وں کے اوقات کار ہیں اور وہ اب تک 3ہزار سے زائد افراد کو ہوا بازی کی تربیت دے چکی ہیں ۔

کرکٹرعماد وسیم اور اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ازدواجی مسائل ،سوشل میڈیا پرمختلف افواہیں سرگرم
- ایک گھنٹہ قبل

واشنگٹن میں بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر "سکھ فار جسٹس "کی جانب سے بڑا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی ائیر فورس کا طیارہ گر کر تباہ،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس :علی امین گنڈا پورکے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری
- ایک گھنٹہ قبل

وزیر داخلہ کا غیر قانونی امیگریشن میں ملوث مافیاکے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

سربراہ سعودی بحریہ محمد بن عبدالرحمان کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی : پانچویں جماعت کی طالبہ سے شادی کرنیوالا ملزم ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب اسمبلی: سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
- 22 منٹ قبل

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا ڈیگاری واقعے کا نوٹس
- 2 گھنٹے قبل
صارفین کے لیے بڑی خبر،واٹس ایپ کا کوئیک ری کیپ کے نام سے نیا فیچر متعارف
- 2 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 2 گھنٹے قبل

کوئٹہ: قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا،وزیر اعلی سرفراز بگٹی
- 2 گھنٹے قبل