جان کوونی ایک ہفتے تک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے رہے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، رپورٹس


ڈبلن :آئرلینڈ کے معروف باکسر جان کوونی سپر فیدر ویٹ چیمپئن شپ مقابلے میں دماغ پر گہری چوٹ لگنے کے ایک ہفتے بعد چل بسے۔
غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق 28 سالہ نوجوان فائٹر گزشتہ ہفتے السٹر ہال میں ویلز سے تعلق رکھنے والے نیتھن ہولز کے خلاف میچ کے بعد شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں لے جایا گیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جان کوونی اپنے کیلٹیک سپر فیدر ویٹ کا پہلا دفاعی مقابلہ لڑ رہے تھے، لیکن بعدازاں میچ نویں راؤنڈ میں روک دیا گیا۔
طبی رپورٹ سامنے آنے کے بعد فائٹر کوونی میں انٹرا کرینیئل ہیمرج (برین ہیمرج) کی تشخیص ہوئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جان کوونی ایک ہفتے تک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے رہے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خیال رہے کہ آئرش باکسرکوونی نے نومبر 2023 میں لیام گینور کے خلاف کیلٹیک سپر فیدر ویٹ ٹائٹل جیت کر اپنے نام کیا تھا پھر 2024 کا بیشتر حصہ ہاتھ کی چوٹ سے صحت یاب ہونے میں گزرا اور پھر 2025 میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل