تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے


سہ ملکی سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن ڈے اینڈ نائٹ میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما نے کہا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، پہلے میچ میں شکست سے سبق سیکھا ہے اور آج مکمل قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
دوسری جانب پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی جگہ سعود شکیل جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی تاکہ فائنل میں جگہ بنا سکے۔
پاکستان کا اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان)، فخر زمان، بابراعظم، سلمان آغا، سعود شکیل، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ابرار احمد شامل ہیں
اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں پہنچے گی، جو 14 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف
- 21 hours ago

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- a day ago
بابراعظم پر سوال مت کریں، وہ اپنا رول اچھی طرح نبھا رہا ہے، سلمان آغا
- an hour ago

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- a day ago

سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ
- 3 hours ago

تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع
- a day ago
پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کامدینہ میں نکاح
- 2 hours ago

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا
- 21 hours ago
بھارت: طیارے حادثے میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ سمیت چار افراد ہلاک
- 3 hours ago

انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان
- a day ago
وزیراعظم کا پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago










